رشتے


جب آپ باپ بنتے ہیں تو آپ کے پارٹنر کے رشتے کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

والدین بننا آپ اور آپ کے پارٹنر دونوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہے اور یہ آپ کے رشتے پر کئی مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوگا۔

آپ کا نیا بچہ بہت زیادہ وقت اور توانائی لیتا ہے اور اسے آپ کے رشتے میں ایک اضافی چیز اور آپ پہلے جو کچھ ایک دوسرے سے شیئر کرتے تھے اس میں کمی کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جب آپ باپ بنتے ہیں تو آپ کے رشتے کے ساتھ کیا ہوتا ہے:

– آپ دونوں کا ایک دوسرے کےلیے پیار بڑھ سکتا ہے۔

- آپ کی جنسی زندگی متاثر ہو سکتی ہے، زیادہ یا کم حد تک۔

- آپ کے کردار تبدیل ہو سکتے ہیں اور نئے سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہوگی۔

محبت میں اضافہ ہو سکتا ہے

اچانک آپ اور آپ کی پارٹنر بہت سی نئی چیزیں شیئر کرنے لگتے ہیں: آپ کی بچے کی نشو نما، پہلے الفاظ، پہلے قدم اور دنیا کو بچے کی آنکھوں سے ایک نئی روشنی میں دیکھنا۔
آپ دونوں اپنے بچے کو سب سے بہتر جانتے ہیں لہذا آپ دونوں ہی اپنے بچے کی ہر چھوٹی سے چھوٹی ڈویلپمنٹ کو سمجھتے ہیں۔

اپنی پارٹنر کو ماں بنتے دیکھنا ایک انتہائی مثبت تجربہ ہو سکتا ہے۔
کئی جوڑوں کو پتا چلتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے لیے جو پیار کا نیا جذبہ محسوس کرتے ہیں وہ ان کی آپس کو محبت کو بھی بڑھاتا ہے۔

جنسی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے

زیادہ تر جوڑوں کو پتا چلتا ہے کہ حمل اور نومولود کے ساتھ وقت دونوں ان کی جنسی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
یہ دونوں میں سے کسی ایک یا دونوں کی خواہش پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر مختلف سمت میں۔

فیملی میں بچے کے ہوتے ہوئے جنسی زندگی برقرار رکھنا بہت زیادہ مشکل معلوم ہو سکتا ہے کیونکہ آپ اپنی رات کی پوری نیند نہیں لے پا رہے اور دن میں آپ کے پاس والدین کے کرنے بہت سے کام ہیں۔

مواقع واپس آتے ہیں
جب آپ کا بچہ کچھ بڑا ہوتا ہے تو آپ کی سابقہ جنسی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے مواقع واپس آ جائیں گے۔
کچھ کے لیے یہ آسان ہے جبکہ دیگر کے لیے یہ زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

ہو سکتا ہے آپ میں سے کسی ایک کی خواہش جلد اور دوسرے کے مقابلے میں زیادہ شدت سے واپس آئے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ دونوں آپس میں بات کریں اور اپنی اپنی پوزیشنز سے آپس میں ملنے کے طریقے تلاش کریں۔
لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ کو پروفیشنلز سے یا کچھ ویب سائٹس یا کتابوں سے مشورہ لینے کی ضرورت پڑے جو اس علاقے میں مشورہ فراہم کرتی ہیں۔

آپ کے کردار تبدیل ہو جاتے ہیں

جب آپ والدین بنتے ہیں تو آپ کے کردار تبدیل ہوتے ہیں اور ایسی کئی نئی چیزیں ہیں جن پر آپ کو اتفاق کرنا پڑتا ہے۔
یہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اور بعض اوقات ہر چیز پر اتفاق کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

جب آپ غیر متفق ہوں

اگر آپ اپنے بچے کے حوالے سے کسی چیز پر غیر متفق ہوتے ہیں تو یہ آپ دونوں کے لیے پریشان کن ہوتا ہے۔
پارٹنرز کو اکثر لگتا ہے کہ مختلف چیزیں ضروری ہیں اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے تو یہ پریشان کن ہو سکتا ہے۔
پھر اس متعلق بات کرنے سے مدد مل سکتی ہے کہ بچے اور پرورش کے حوالے سے آپ دونوں کے لیے کیا اہم ہے- اور خاص طور پر یہ کہ آپ ایک دوسرے کے خیالات اور خدشات کو سنیں۔

ہو سکتا ہے آپ نئی صورتحال کے حوالے سے گھر پر کام کی تقسیم پر اتفاق نہ کر پائیں یا وقت گزارنے کے حوالے سے اور کون بچے کے لیے کیا کرتا ہے۔
اگر ایسا ہے تو اس متعلق بات کرنے کی کوشش کریں:

  • کیا آپ کے کاموں کو شیئر کرنے کے حوالےسے کچھ ایسا ہے جو اب بچہ ہونے کے بعد آپ دونوں کے لیے کام نہیں کرتا ہے؟
  • آپ کیا تبدیلیاں دیکھنا چاہیں گے؟
  • آپ دونوں اسے تبدیل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں جس حوالے سے آپ ناخوش ہیں؟
  • اگر آپ اتفاق نہیں کر سکتے تو آپ دونوں کون سے سمجھوتے کر سکتے ہیں؟

کسی اور سے مدد یا مشورہ لیں
اگر آپ اپنے مسائل کو خود حل نہیں کر پا رپے تو دوسروں سے اپنے مسائل کے بارے میں بات کرنا اکثر ایک اچھا آئیڈیا ہوتا ہے۔
ہو سکتا ہے آپ کے دوست یا ساتھی اسی صورتحال سے گزرے ہوں اور ان کے پاس اس سے نمٹنے کی کوئی تجویز ہو۔
اگر یہ بہت زیادہ نجی ہے تو اس سے متعلق کتابیں اور لیفلیٹس موجود ہیں۔

اچھی پروروش اور پارٹنر کے رشتوں کے لیے 3 تجاویز:

– ایک دوسرے کو اپنے نئے کردار میں ڈھلنے کے لیے وقت دیں۔

– شروع میں جنسی زندگی کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کریں – موقع واپس آئے گا۔

– رشتے کو زندہ رکھنا یقینی بنائیں.

رشتے کو زندہ رکھنا یقینی بنائیں

پرورش میں آپ کا بہت سا وقت لگ سکتا ہے لیکن اپنے رشتے کو زندہ رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ دونوں طویل مدت میں اس کے ساتھ خوش رہیں۔
آپ ایسا کئی طریقوں سے کر سکتے ہیں۔
کچھ تجاویز یہ ہیں:

مزیدار چیزیں مل کر کریں

کچھ ایسا مل کر کریں جس میں آپ کو مزہ آتا ہے یا جس میں آپ کو دلچسپی ہے،
ہو سکتا ہے آپ شروع میں بچے کو نہ لے جا سکیں لیکن ایسی کئی سرگرمیاں اپنائی جا سکتی ہیں جن میں آپ بچے کو ساتھ لے جا سکیں۔
جس وقت تک آپ کا بچہ اتنا بڑا ہو جائے گا کہ اسے اٹھایا نہ جا سکے اس وقت وہ اس قابل ہو جائے گا کہ کوئی دوسرا اس کا خیال رکھ سکے۔

ڈیٹ پر جائیں

آپ ایسی شاموں کا بندوبست کر سکتے ہیں جب آپ کھانے باہر جائیں، سنیما جائیں یا مل کر دوسری چیزیں کریں جو آپ بچہ آنے سے پہلے کرتے تھے۔
یہ پرورش کے حوالے سے بات چیت کرنے اور اپنے احساسات شیئر کرنے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔
یا ہو سکتا ہے آپ کو کسی ایسی شامل کی ضرورت ہو جب آپ بچے اور پرورش سے متعلق بات نہ کریں۔