ہیلتھ وزٹر


جب ہیلتھ وزٹر آتا ہے تو بطور باپ آپ وہاں موجود ہونے سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں؟

بطور باپ، آپ اس خاندان کا حصہ ہیں جسے دیکھنے ہیلتھ وزٹر آتا ہے اور اگر آپ کے پاس موقع ہو آپ ہیلتھ وزٹر کے آنے پر شامل ہو کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہاں آپ اپنے بچے کی نشو نما سے متعلق اپ ٹو ڈیٹ رہ سکتے ہیں اور اپنے بچے کے حوالے سے، باپ کے طور پر آپ کے کردار سے متعلق، خاندانی زندگی وغیرہ سے متعلق سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔

ہیلتھ وزٹر کے آنے سے متعلق 3 تجاویز

- سوچیں کے آپ کیا پوچھنا چاہتے ہیں۔

- اپنی پارٹنر سے اپنی ضروریات کے بارے میں بات کریں۔

- موجود رہیں اور ہیلتھ وزٹر سے اپنے سوالات کے بارے میں پوچھیں۔

ہیلتھ وزٹر کے آنے پر موجود رہیں

اگرچہ پیدائش کے فوراً بعد توجہ آپ کے بچے اور پارٹنر پر ہوتی ہے لیکن ہیلتھ وزٹر وہاں آپ کے لیے بھی ہے۔
جب ہیلتھ وزٹر آتا ہے تو آپ فعال طور پر حصہ لے کر کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں لہذا اس بارے میں سوچیں کہ آپ کس متعلق بات کرنا چاہتے ہیں، اپنے پارٹنر سے اپنی صورتحال سے متعلق بات کریں اور وہاں موجود رہیں۔
اس طرح آپ ہیلتھ وزٹر کے مشورے کے ساتھ انگیج ہو سکتے ہیں اور باپ کا کردار برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ہیلتھ وزٹر کس چیز سے متعلق مدد کر سکتا ہے؟

ساتھ ہی آپ اپنی پارٹنر اور بچے اور خود اپنی تندرستی پر نظر رکھ سکتے ہیں، ہیلتھ وزٹر کو بہت سی عملی چیزیں معلوم ہوتی ہیں اور وہ آپ کے نئے باپ کے طور پر کارآمد مشورے دے سکتا ہے۔
مثال کے طور پر:

  • بچے کی نشو نما
  • شروعات میں آپ بطور باپ کس طرح تعاون کر سکتے ہیں
  • نیند اور جاگنا
  • چیزیں جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کر سکتے ہیں: چھونا، سرگرمیاں وغیرہ
  • بیماری اور حادثات سے بچنا
  • اپنے بچے کو پکڑنے کے بہترین طریقے
  • پرورش اور پرورش کے کردار

تو ہیلتھ وزٹر سے ایسی کسی بھی چیز سے متعلق پوچھنے سے نہ ہچکچائیں جس متعلق آپ پُر یقین نہ ہوں یا مشورہ چاہتے ہوں۔
آپ بچے سے متعلق، باپ کے طور پر آپ کے کردار یا شروعات میں آپ اپنے بچے کے ساتھ بہتر طور پر رشتہ کیسے بنا سکتے ہیں اس بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

حقائق کا باکس: ہیلتھ وزٹر کون ہے؟

– ہیلتھ وزٹر میونسپل ہیلتھ سروس میں کردار ادا کرتا ہے۔

– ہیلتھ وزٹر ایک تربیت یافتہ نرس ہے اور اس نے بچے اور خاندانوں کی ضروریات سے متعلق مزید ٹریننگ لی ہے۔

– ہیلتھ وزٹر غلطی تلاش کرنے نہیں آتا بلکہ آپ کی مدد کرنے اور خاندان کے طور پر آپ کی رہنمائی کرنے آتا ہے۔

ہیلتھ وزٹر وزٹ کے لیے کب آتا ہے؟

آپ کا ہیلتھ وزٹر کتنی کثرت سے آپ سے ملنے آتا ہے یہ اس میونسپلٹی پر منحصر ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔
زیادہ تر میونسپلٹیز آپ کے بچے کے پہلے 10 ماہ میں ہیلتھ وزٹر کی جانب سے چار وزٹس کی پیشکش کرتی ہیں۔

پہلا وزٹ پیدائش کے پہلے دو ہفتے میں ہوتا ہے، جہاں ہیلتھ وزٹر آپ کے نومولود کی صحت چیک کرے گا، انفیکشنز کے لیے چیک کرے گا اور آپ سے چھاتی سے دودھ پلانے، باخانے اور والدین کے طور پر آپ کی نئی زندگی سے متعلق بات کرے گا۔

اگلے وزٹس پر ہیلتھ وزٹر عموماً آپ کے بچے کی پیمائش کرے گا اور سوالات پوچھنے کے لیے وقت ہوگا۔

بعد از ولادت کے ڈپریشن کی اسکریننگ
کئی میونسپلٹیز میں، ہیلتھ وزٹر آپ کے بعد از ولادت کے ڈپریشن کو اسکرین کرنے کی پیشکش بھی کرتا ہے۔
اس پر غور کریں اگر آپ میں تناؤ، ڈپریشن، نین میں کمی، ذہن میں سوچوں کی علامات ہیں یا آپ اپنے بچے سے نمٹنے یا اسے سنبھالنے کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔
اپنے ہیلتھ وزٹر سے اسکریننگ کے امکان اور وقت سے متعلق اور آپ کی میونسپلٹی میں دستیاب مدد سے متعلق بات کریں۔