ضروری نہیں کہ جب آپ بچہ کرنے کا فیصلہ کریں اور اس کے لیے کوشش کرنا شروع کریں تو فوری طور پر حمل بھی ٹھہر جائے۔
بعض اوقات اس میں وقت لگتا ہے اور کچھ ماہ بعد کامیابی ملتی ہے۔
لیکن کچھ جوڑوں کو خود سے کامیابی نہیں ملتی ہے۔
اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے اور انہیں عموماً فرٹیلیٹی کلینک پر وضاحت ملتی ہے۔
ڈنمارک میں تمام بچوں میں سے تقریبا 8-10 فیصد اس وقت فرٹیلیٹی علاج کے ذریعے پیدا ہو رہے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
• تقریباً ایک تہائی جوڑے نطفے کا معیار کم ہونے کی وجہ سے فرٹیلیٹی کا علاج کرواتے ہیں۔
• ایک تہائی میں، علاج کی وجہ نطفے کے کم معیار اور خاتون میں کوئی اور وجہ ہوتی ہے۔
• تقریباً ایک تہائی کیسز میں، وجہ خاتون میں پائی جاتی ہے۔
آپ شاید یہ سوچیں گے کہ آپ کے نطفے کا معیار کم کیوں ہو گیا، آپ اس متعلق کیا کر سکتے ہیں اور اگر کچھ نہیں کیا جاتا تو کیا نتائج ہوں گے۔
تاہم، فرٹیلیٹی کلینکس پر موجودہ علاج کے طریقوں کے ساتھ، نطفے کی مقدار کم ہونے پر بھی اکثر آپ بچہ پیدا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
کلینک میں
فرٹیلیٹی کے علاج میں آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو عورتوں کی دنیا میں سائیڈ پر کر دیا گیا ہے۔
اکثر عورت کو مریض کے طور پر دیکھا جاتا ہے، تب بھی اگر آپ کے نطفے کا معیار مسئلہ ہو اور کلینک کے عملے کی زیادہ تر تعداد خواتین پر مشتمل ہوتی ہے۔
لیکن یاد رکھیں آپ وہاں اس لیے ہیں کیونکہ آپ اور آپ کی پارٹنر مل کر والدین بننا چاہتے ہیں اور آپ بانچھ پن کے ذاتی پہلوؤں سے متعلق زیادہ کھل کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو علاج کے دوران اپنی خواہشات اور ضروریات کو الفاظ میں بیان کرنا اچھا آئیڈیا ہے۔
کلینک پر موجود عملے اور اپنی پارٹنر دونوں سے بات کریں۔
رشتے کا امتحان
اس میں کوئی شک نہیں کے فرٹیلیٹی کا علاج اکثر بہت کامیاب رشتوں پر بھی دباؤ ڈالتا ہے۔
سب سے بڑا بوجھ یہ ہے کہ قدرتی طور پر بچہ پیدا کرنے کا آئیڈیل ممکن نہیں ہے۔
یہ اہم ہے کہ آپ اس پر فوکس کریں کہ آپ کے لیے اس پراسیس اور صورتحال کا کیا مطلب ہے۔
اور یہ کہ آپ دوسروں سے اس بارے میں بات کرتے ہیں – اپنے پارٹنر، دوستوں اور اگر آپ کے علاقے میں کوئی ماہر نفسیات اور فرٹیلیٹی کلینک سے منسلک دیگر کونسلرز موجود ہیں۔
دیگر آپشنز
کچھ جوڑوں کے لیے، فرٹییٹی کا علاج ناکام رہتا ہے اور وہ حل کے طور پر نطفے کے ڈونر یا گود لینے پر غور کر سکتے ہیں۔
کچھ لوگوں کے لیے نطفے کے ڈونر کا آئیڈیا قبول کرنا مشکل ہوتا ہے اور آپ کو پیش آنے والے سوالات سے متعلق پروفیشنل مشیران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
اسی کا اطلاق گود لینے پر بھی ہوتا ہے۔
بعد میں شکوک سے بچنے کے لیے ذہن میں آنے والے تمام ابہام کو حل کرنا ضروری ہے۔
خوشقسمتی سے، تحقیق دکھاتی ہے کہ زیادہ تر مرد اور خواتین ایک ڈونر بچے یا گود لیے گئے بچے کے ساتھ بھی بالکل اسی طرح پیار کر سکتے ہیں اور رشتہ بنا سکتے ہیں جس طرح ایک قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔