والد حضرات کے لیے مشورہ


حالاتِ زندگی مشکل ہونے پر مشورہ اور رہنمائی کہاں سے حاصل کی جائیں

بچے پیدا کرنا مشکل کام ہے جو تنازعہ نیز بدقسمتی سے ماؤں اور والد حضرات کے علیحدہ ہو جانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو یہ ایسی کچھ جگہیں ہیں جن سے آپ رجوع کر سکتے ہیں۔

مرکز برائے مرد حضرات – اس بارے میں پڑھیں کہ آپ ایک باپ کے طور پر یہاں مدد کیسے حاصل کر سکتے ہیں

2006 سے، مرکز برائے مرد حضرات نے ایسے مردوں کو مفت مشاورت پیش کی ہے جو طلاق، اپنا رشتہ ٹوٹنے یا فیملی میں تشدد جیسے معاملات سے گزر رہے ہوں۔
مرکز برائے مرد حضرات کے ہدفی گروپ میں وہ مرد حضرات شامل نہیں جنہیں کسی نشے کی لت ہو یا کوئی ذہنی بیماری ہو اور اس کا علاج نہ کیا جا چکا ہو۔

مرکز برائے مرد حضرات کی برانچز آلبورگ، آرہس، ایسجبرگ، اوڈینس اور کوپن ہیگن میں ہیں۔

مرکز برائے مرد حضرات کی مشاورت مفت ہے۔
ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں
+45 70 11 62 63 یا info@mandecentret.dk پر ای میل بھیجیں۔

مرکز برائے مرد حضرات پر آپ جو مدد حاصل کر سکتے ہیں اس کا انتخاب یہ رہا:

طلاق اور شراکت کا ٹوٹنا
آپ اپنا رشتہ ختم ہونے سے پہلے، دوران اور بعد میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ عملی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں مثلاً ذاتی معاملات میں مدد۔
مشاورت سے مدد حاصل کرنے کے لیے یہ ضرورت نہیں کہ آپ شادی شدہ ہوں۔
یہاں طلاق اور رشتہ ٹوٹنے سے متعلق مرکز برائے مرد حضرات کی مشاورت کے بارے میں مزید پڑھیں۔

آپ کے بچوں کے ساتھ وزیٹیشن
مرکز برائے مرد حضرات یہ جاننے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے کہ کون رابطے والا پیرنٹ ہوگا اور کون رہائشی پیرنٹ۔
تنازعات کا نظم کرنے یا اپنے بچوں کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد کے لیے آپ اکیلے یا پھر اپنے سابقہ ساتھی کے ساتھ بمل کر بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
بچوں کی وزٹیشن کے حوالے سے مدد کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

عارضی رہائش
مرکز برائے مرد حضرات کی عارضی رہائش استعمال کرنے کے لیے، آپ کو کئی تقاضوں پر پورا اترنا ہوگا۔
یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ ہدفی گروپ میں موجود ہیں، مرکز برائے مرد حضرات سے رابطہ کریں اور یہاں عارضی رہائش کے امکانات کے بارے میں مزید پڑھیں۔

تنازعہ اور تشدد
مرکز برائے مرد حضرات سے رابطہ کرنے والے کئی مرد حضرات کے اپنے ساتھی یا سابقہ ساتھی کے ساتھ تنازعات ہوتے ہیں۔
کچھ اپنے ساتھی یا دیگر فیملی ممبرز کی جانب سے جسمانی یا نفسیاتی تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔
آپ یہاں تنازعہ اور تشدد سے نمٹنے کے لیے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

Mødrehjælpen – والد حضرات کے لیے بھی ہے

ایک باپ کی حیثیت سے، آپ Holdepunkt – Mødrehjælpen کی ملک بھر میں موجود مشاورتی سروس سے مشورہ اور سپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں، سماجی اہلکاران، وکلاء اور ماہر نفسیات ان ڈھیروں مشکلات کے سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں جن کا سامنا آپ ایک باپ کی حیثیت سے ممکنہ طور پر کر سکتے ہیں یا جب آپ باپ بننے والے ہوں تب کر سکتے ہیں۔
آپ کے پاس وزٹ کرنے، اپنے بچے کی عافیت، مالی مسائل یا اسقاط حمل سے متعلق سوالات ہو سکتے ہیں یا پھر آپ عنقریب طلاق ہونے کی صورت میں کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں؟
مسئلہ جو بھی ہو، وہ آپ کو مشورہ فراہم کر سکتے ہیں۔

Holdepunkt مشیران سے چیٹ یا ٹیلی فون ‎+45 33 45 86 00 کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یہاں کھلنے کے اوقات دیکھیں۔

کئی مختلف مشاورتی مضامین میں مشورہ یا معلومات تلاش کرنا بھی ممکن ہے نیز آپ Mødrehjælpen کی کئی مقامی ایسوسی ایشنز میں سے کسی میں بھی سپورٹ یا نیٹ ورکنگ تلاش کر سکتے ہیں جو باقاعدگی کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کا نظم کرتے ہیں جن میں آپ اور آپ کی فیملی شرکت کر سکتے ہیں۔

Holdepunkt کیا آفر کر سکتی ہے اس بارے میں آپ مزید بہت کچھ یہاں جان سکتے ہیں۔

Mødrehjælpen قانونی معاونت میں بھی مدد کرتی ہے

اگر آپ کو طلاق، وزٹیشن، رہائش یا ولدیت سے متعلق قانونی سیکشنز کے حوالے سے قابل اعتماد رہنمائی درکار ہو تو آپ Mødrehjælpen سے مفت قانونی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔
قانونی مشورہ آزاد وکیل یا اٹارنی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

یہاں قانونی معاونت کے بارے میں مزید پڑھیں۔

نوجوان والدین کے لیے آفرز

کوپن ہیگن، آرہس اور آلبورگ میں Mødrehjælpen کے مشاورتی مراکز میں 30 سال سے کم عمر کے نوجوان والدین کے لیے خصوصی پروجیکٹس بھی ہیں۔
یہاں بچے کی ماں کو زچگی اور ولادت کی چھٹی کے دوران مشاورت اور سپورٹ فراہم کی جاتی ہے تاہم ایک باپ کی حیثیت سے آپ کے لیے بھی ایونٹس اور آفرز موجود ہیں۔

اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ یہاں اپنا قریب ترین Mødrehjælpen مشاورتی مرکز تلاش کر سکتے ہیں۔

Kom Videre Mand – ایک باپ کے طور پر آپ کے لیے ایک آفر (بھی ہے)

Kom Videre Mand ایک مفت پروگرام ہے جو ایسے مرد حضرات کی کمیونٹی میں بحران کا شکار مردوں کی مدد کرتا ہے جو اسی یا پھر اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوں۔

ممکن ہے کہ آپ کی طلاق ہو چکی ہو، آپ کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہو یا پھر آپ اسٹریس کا شکار ہوں۔
یا اگر آپ کو بس ماضی بھول کر زندگی کا سفر جاری رکھنے میں مدد کے لیے ایک نئی کمیونٹی درکار ہو تو Kom Videre Mand آپ کے لیے ہے۔

کچھ گروپس ایک مخصوص ہدفی گروپ کے لیے ہوتے ہیں جبکہ دیگر میں مختلف گروپس کا امتزاج ہوتا ہے جس میں مختلف صورتحال سے دوچار مردوں کی گنجائش ہوتی ہے۔

ہدفی گروپس کی مثالیں:

اسٹریس:

– کیا آپ اسٹریس کا شکار ہیں یا ہو رہے ہیں؟

– کیا آپ اسٹریس سے بچنا چاہتے ہیں؟

– کیا آپ ہر چیز کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں؟

طلاق:

– کیا آپ طلاق کے عمل کے وسط میں ہیں؟

– کیا آپ اپنے رشتے کو ٹوٹنے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

– کیا آپ طلاق کے بعد زندگی جاری رکھنے میں مشکل کا شکار ہیں؟

بے روزگاری:

– کیا آپ بے روزگار ہیں یا پھر نوٹس کی مدت چل رہی ہے؟

– کیا ملازمت سے فارغ کر دیے جانے کے بعد یا حالت بے روزگاری میں زندگی جاری رکھنا چاہتے ہیں؟

8 مردوں کے لیے 8 ہفتوں کے لیے مفت گروپ پروگرام

آٹھ ہفتوں تک، آٹھ مرد ہفتے میں ایک بار ملتے ہیں۔
گروپ میں ایک مرد رضاکار گروپ کا لیڈر ہوتا ہے جو دستاویز بند اثر والے آزمودہ اور مجرب پروگرام کے ذریعے بقیہ گروپ کی رہنمائی کرتا ہے۔
اس میں شامل ہیں:

• فوکس تلاش کرنا اور واضح تصویر حاصل کرنا

• اچھے تعلقات بنانا

• مشکل گفتگوئیں شروع کرنے میں بہتر ہونا

• زندگی کی زیادہ رمق حاصل کرنے کے لیے اپنے وسائل کی تجدید کرنا

• زندگی کے مشکلات حالات کا سامنا کرنے کی آپ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا

• زندگی جاری رکھنے کے لیے دوسرے مردوں سے ترغیب حاصل کرنا

• زندگی کا رخ اپنی مرضی کی سمت میں موڑنا

پروگرام کوپن ہیگن کے مرکز برائے مرد حضرات سے تعلق رکھنے والے مردوں کے کوچ Jørgen Juul Jensen کے ساتھ مل کر مردوں کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔

یہاں اپنے قریب ترین گروپ اور مزید معلومات تلاش کریں۔

info@komvideremand.dk پر Kom Videre Mand سے رابطہ کریں

ریڈ کراس فیملی سپورٹ

ریڈ کراس ایسے افراد کے لیے رضاکارانہ پیرنٹل سپورٹ پروگرام چلاتی ہے جو پیرنٹس بننے والے ہیں یا نوعمر بچوں کے پیرنٹس ہیں تاکہ والدین بننے کے اس کردار میں ڈھلنے میں مدد کرتے ہیں اور/یا روزمرہ کی زندگی اور پرورش کا سامنا کرنے کو مشکل بنانے والے مسائل کے حوالے سے مدد کرتے ہیں۔
رضاکاران میں وہ مرد و خواتین شامل ہیں جنہیں فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔
پیرنٹ سپورٹ پروگرام عموماً چھ ماہ کے لیے فی ہفتہ 2-3 گھنٹے سپورٹ فراہم کرے گا۔

ریڈ کراس فی الحال شمالی زی لینڈ، کوپن ہیگن، کوپن ہیگن کے مغربی علاقے، اوڈینس، بورنہولم اور ہورسنز کے علاقے میں پیرنٹ سپورٹرز آفر کرتی ہے۔
اگر آپ ان علاقوں سے باہر رہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں اور ہم دیکھیں گے کہ ہمارے لیے کیا ممکن ہے

ای میل: godstartpaalivet@rodekors.dk

فون: 21512421

DareGender مردوں کے گروپس

مردوں کے گروپ میں، آپ مخصوص تدابیر سیکھیں گے لہذا دوسروں مردوں کے ساتھ آپ کی گفتگوئیں زیادہ براہ راست ہوں گی اور آپ استہزائی یا مبہم لطیفوں کے بغیر اپنے جذبات اور کمزوریوں کا نظم کرنا سیکھیں گے۔
آپ کو از خود گروپ کی گفتگوئیں شروع کرنے کے لیے بھی تربیت دی جا سکتی ہے۔

DareGender مردوں کے گروپ کے ممبر کے طور پر، آپ مساوات پر مشتمل ایک سہارا دینے والی کمیونٹی کا حصہ ہوں گے جس کے پاس اپنی زندگی کے معاملات پر بات کرنے کا موقع ہوگا۔
دوسرے مردوں کے ذریعے، آپ خود کو بہتر طور پر جان پاتے ہیں۔
مردوں کے گروپ میں، ہم اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں، ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں اور اکثر مل کر ہنستے ہیں۔
ہم ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح شناسائی حاصل کرتے ہیں جو ذرا گہری ہوتی ہے۔
اس دوران، ہم یہ دریافت بھی کرتے ہیں نیز اس کی حدود میں وسعت بھی لاتے ہیں کہ آپ دنیا میں ایک مرد کے طور پر اپنی جگہ کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔

گروپس 6-8 بار ملتے ہیں اور شرکت مفت ہوتی ہے۔
ہر سیشن میں، ہم کسی ایسی نئی تھیم پر نگاہ ڈالتے ہیں جو بحیثیت مرد ہماری اپنی زندگیوں سے متعلق ہو۔
ہم دوستیوں، تنہائی، شرمندگی، جنسی تعامل، حسد، تشدد، محبت، فتوحات اور ناکامیوں، ڈیٹنگ اور تعلقات، مرد مثالی نمونے، صحت، حدود طے کرنے، فیملی کے رشتوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ہم زندگی کے ان تجربات کو دریافت کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے نیز ان جذبات کے بارے میں جن سے ہماری روزمرہ کی زندگی بھری رہتی ہے۔

گروپس 2-3 ماہر رضاکاران کی جانب سے چلائے جاتے ہیں جنہیں مردوں کے گروپس کی سہولت کاری میں تربیت دی گئی ہوتی ہے۔
وہ باقی سب سے برابری کے ساتھ کمیونٹی میں بات اور شرکت کرنے کے لیے محفوط جگہ فراہم کرتے ہیں۔
کچھ ملاقاتیں کیمپ فائر کے گرد منعقد کی جاتی ہیں، کچھ اندرون خانہ، یہ سیزن اور موسم کی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

مردوں کے گروپس 18 – 39 سال

مردوں کے گروپس +40 سال