حمل کے پہلے تین ماہ


ابتدائی حمل کے دوران کیا ہوتا ہے؟

حمل کے پہلے تین ماہ (جسے پہلا ٹرائمیسٹر بھی کہا جاتا ہے) کے دوران ہونے والے والدین کے طور پر آپ اور آپ کے بچے کے حوالے سے بہت کچھ ہوتا ہے۔

باپ کے طور پر، آپ شروع سے ہی حمل سے متعلق معاملات میں شامل ہو سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ ڈاکٹر اور دایہ کے لیے اسکینز اور وزٹس کے لیے ساتھ آ سکتے ہیں۔
پھر آپ کو اس متعلق زیادہ بہتر آئیڈیا ملے گا کہ کیا توقع کرنی ہے۔
کئی مردوں کو لگتا ہے کہ ڈاکٹر اور دایہ کے پاس وزٹس سے انہیں آہستہ آہستہ احساس ہوتا ہے کہ ان کی آنے والی باپ کی ذمہ داری کا اصل میں کیا مطلب ہے۔

اگر آپ اور آپ کا پارٹنر حمل یا پرورش سے متعلق کلاسز میں شرکت کرنا چاتہے ہیں تو آپ یہ دیکھنا بھی شروع کر سکتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں کیا دستیاب ہے۔

آپ کی پارٹنر کے ساتھ کیا ہوتا ہے

آپ کی پارٹنر کو حمل کی ابتدائی علامات شروع سے ہی محسوس ہو جائیں گی۔
اس میں تھکان، متلی محسوس ہونا، موڈ میں تبدیلیاں، کثرت سے پیشاب آنا اور چھاتی میں درد اور سوجن شامل ہیں۔
آپ کی پارٹنر کے ہارمونز اور جسم میں تبدیلیاں انہیں غیر محفوظ، گھبراہٹ اور آسانی سے خوش یا آنسو بھر آنے کے احساسات سے دوچار کر سکتی ہیں۔
آپ کو بھی باپ بننے کا سوچ کر غیر محفوظ اور گھبراہٹ محسوس ہو سکتی ہے۔
آپ اپنے احساسات اور آپ آگے کے لیے کیا سوچتے ہیں اس سے متعلق ایک دوسرے سے بات کر کے ایک دوسری کی مدد کر سکتے ہیں۔

ایک چھوٹا سا شخص بن رہا ہے

حمل سے، آپ کے بچے کے بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ، ممکنہ قد اور جنس کا تعین آپ اور آپ کی پارٹنر کی جینز سے ہوتا ہے۔
شروع میں، آپ کا بچہ ایک چھوٹے سے نقطے جیسا ہوگا، لیکن تین ماہ کے بعد وہ اتنا بڑا ہو جائے گا کہ آپ اس کا سر، بازو، ٹانگیں اور دھڑکن ایک نظر میں دیکھ پائیں۔

پہلے معائنے

پہلے تین ماہ کے دوران کئی نئی چیزیں پیش آتی ہیں۔
ان میں ڈاکٹر کے پاس پہلا معائنہ اور بچے کا پہلا اسکین جسے نوچل ٹرانسلوسی اسکین کہا جاتا ہے شامل ہیں۔

پہلا طبی معائنہ

پہلے طبی معائنے پر آپ کی پارٹنر کی پیمائش اور وزن لیا جائے گا اور ڈآکٹر آپ کی پآڑٹنر کی صحت اور کام کی صورتحال سے متعلق کچھ کاغذی کارروائی کرے گا۔
ڈاکٹر آپ دونوں سے آپ کے خاندان کی طبی تاریخ کے بارے میں بھی پوچھے گا۔
ڈاکٹر ان تمام معلومات کو ایک زچگی کے ریکارڈ میں محفوظ کرے گا – ایک ریکارڈ جو پورے حمل کے دوران آپ کے ساتھ رہے گا۔

نوچل فولڈ اسکین

آپ کے بچے کا پہلا اسکین حمل کے 9ویں اور 13ویں ہفتے کے درمیان لیا جاتا ہے۔
جب نوچل ٹرانسلوسنسی اسکین ہو جاتا ہے تو یہ دیکھنے کے لیے ماں کا معائنہ کیا جائے گا کہ آیا ایک سے زائد بچہ ہے اور یہ کہ جنین اپنی درست جگہ پر ہے اور دل کا دھڑکن نارمل ہے۔
اس اسکین کو یہ تشخیص کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کہ آیا نازائیدہ بچے کو ڈاؤنز سنڈروم ہونے کا اضافی خطرہ ہے۔

اسکین پر پہلی بار اپنے بچے کو دیکھنا ایک زبردست تجربہ ہو سکتا ہے۔
حمل کے دوران دو اسکینز ہوں گے – نوچل فولڈ اسکین اور بدہیئتی کا اسکین – الا یہ کہ آپ نجی فراہم کنندہ کے ذریعے زیادہ اسکین کے لیے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔