قدرتی جگہوں پر ویک اینڈ کی سرگرمیوں


اکثر ویک اینڈز پر باپ اور بچے کی سرگرمیوں کے لیے زیادہ وقت ہوتا ہے۔
آپ کے پاس ساتھ مل کر دیہاتی علاقوں کی سیر کرنے کا وقت ہو سکتا ہے۔
آپ اپنے مقامی علاقے میں ممکنہ جگہیں دریافت کر سکتے ہیں یا پھر یہاں ترغیب حاصل کر سکتے ہیں:

کوپن ہیگن اور گرد و نواح

Grantoftegård بالر اپ میں نامیاتی فارم ہے جہاں وزٹرز گھوڑے، خنزیر، گائے اور دنبے دیکھ سکتے ہیں۔

The Blue Planet زیر آب قدرتی زندگی کی پوری دنیا دکھاتا ہے۔

Ishøj Nature Centre پورے سال مختلف قدرتی ایونٹس کا نظم کرتا ہے۔

شہر کے قریب دستیاب دیہاتی علاقہ

کوپن ہیگن کے قریب، آپ قدرت کے قریب رات گزار سکتے ہیں، نایاب پودے دیکھ سکتے ہیں، سمندر کے بارے میں ذاتی طور پر سیکھ سکتے ہیں اور فارم جا سکتے ہیں۔

The Botanical Garden کوپن ہیگن کے وسط میں ایک سبز نخلستان ہے جہاں آپ کئی مختلف پودے دریافت کر سکتے ہیں۔

لنگبی کے اوپن ایئر میوزیم میں، والد حضرات اور بچوں کے لیے کئی بیرون خانہ سرگرمیاں ہیں اور آپ تاریخی گھر، فارم، باغ اور مل ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

Nature Park Amager آرنیگر کے دستیاب دیہاتی علاقے میں ایک بڑا علاقہ ہے جس میں قدرتی سرگرمیوں کے لیے بہت ساری جگہ ہے۔
آپ رات بھر بھی رہ سکتے ہیں۔

زی لینڈ

Esrum Monastery میں قدرتی پلے گراؤنڈ ہے، مونیسٹری گارڈن اور ایڈوینچر ٹریلز ہیں۔

Karen Blixen Bird Sanctuary بالخصوص پرندوں کی زندگی اور حیاتیاتی تنوع پر فوکس کرتی ہے۔

Lejre Land of Legends میں آپ تیر کمان چلا سکتے ہیں اور پتھروں کے دور کی کشتی میں سفر کر سکتے ہیں۔

تاریخی جگہوں میں بیرون خانہ

زی لینڈ کے گرد، آپ تاریخ اور قدرت سے متعلق منفرد سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ماضی کا سفر کر کے پتھروں کے دوران، درمیانی عہد یا وائکنگ کے دور میں جائیں یا ڈنمارک کی پرندوں کی زندگی کو قریب سے دیکھیں۔

Roskilde Viking Ship Museum میں، آپ وائکنگ کے جہاز دیکھ سکتے ہیں اور جہاز رانی کشتیاں بنانے کی ثقافت دیکھ سکتے ہیں۔

Åmosen Nature Park میں، آپ ڈنمارک کی خوبصورت ترین برڈ لیک دیکھ سکتے ہیں اور Fugledegaard Visitor Centre جا سکتے ہیں۔

Stevns Klint میں آپ ساتھ مل کر UNESCO World Heritage دیکھ سکتے ہیں اور دریافت کر سکتے ہیں۔

ڈنمارک کے چھوٹے جزائر

Falster: Nykøbing Falster کے the Medieval Centre میں آپ نائٹس (knights) کے طور پر مشق کر سکتے ہیں، تعمیری کام انجام دے سکتے ہیں اور پانی کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں۔

Lolland: یہاں آپ Maribo Lakes Nature Park اور Nakskov Fjord Nature Park جا سکتے ہیں یا Naturlandet ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو پورے Lolland میں قدرتی سرگرمیوں کے لیے ایک گائیڈ ہے۔

Ærø: Marstal Maritime Museum میں آپ وہ چیزیں دیکھ سکتے ہیں جو ملاح دور دراز جگہوں سے گھر لائے ہیں اور کھیلنے کے جہاز کے اسٹیئرنگ کو چلا کر دیکھ سکتے ہیں۔

Langeland: Langeland کے جنوبی سرے پر، آپ Langeland کے جنگلی گھوڑوں سے مل سکتے ہیں جو تقریباً بغیر کسی انسانی مدد کے سال در سال اپنی زندگی گزارتے ہیں۔

جزائر پر باہر کی سیر

ڈنمارک میں دلچسپ اور متغیر قدرتی زندگی والے کئی چھوٹے جزائر ہیں جن میں ساتھ مل کر سفر کرنے کے کئی مواقع موجود ہیں۔

بورنہولم

Natur Bornholm فیملی کی سرگرمی کا سینٹر ہے جو ڈائناسورز کے زمانے سے لے کر دور حاضر تک بورنہوم کے قدرتی عناصر اور علم ارضیات کو دکھاتا ہے۔

Hammershus Visitor Centre سے محل کے کھنڈرات اور بحیرہ بالٹک کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نمائش پر جائیں اور منفرد ارضی منظر دریافت کریں۔

Bornholm Butterfly Park ایک ٹروپیکل کائنات ہے جہاں آپ 1000 سے زائد مختلف رنگین تتلیاں دیکھ سکتے ہیں۔

Funen

Kerteminde کے Fjord & Bælt میں آپ جادوئی نیلی دنیا کی سیر کر سکتے ہیں اور آبی جانوروں سے مل سکتے ہیں۔

اوڈینس کے Funen دیہات میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ماضی میں روزمرہ کی زندگی کیسی تھی۔

Svendborg کے Naturama میں آپ جنگلی مخلوقات کے قریب جا سکتے ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

فیونین کا دیہی علاقہ دریافت کرنا

Funen میں سمندر، جنگل اور چڑیا گھروں میں جنگلی جانوروں سے متعلق جاننے کے کئی مواقع موجود ہیںل۔

Ladby میں The Viking Museum Kerteminde Fjord کے بالکل ساتھ ہے۔
یہاں آپ وائکنگ ہتھیار آزما سکتے ہیں اور ڈنمارک کی واحد وائکنگ جہاز کی تدفین دیکھ سکتے ہیں۔

Nyborg Castle کے گرد ایک دفاعی فصیل ہے اور یہ Nyborg Fjord کے قریب ہے۔
محل کے گرد و نواح کو دریافت کریں اور ماضی کا سفر کریں۔

Hindsgavl Deer Park میں آپ سرخ ہرن، رو ہرن اور فالو ہرن دیکھ سکتے ہیں۔

شمالی جٹ لینڈ

At Aalborg Zoo میں آپ دنیا بھر سے 2300 سے زائد مختلف جانور دیکھ سکتے ہیں۔
شیروں اور ہاتھیوں سے لے کر فلیمنگوز تک ہر چیز کے ساتھ ایک دلچسپ دن سے لطف اندوز ہوں۔

Fun Park Hirtshals میں آپ کئی بیرون خانہ سرگرمیاں آزما سکتے ہیں اور پارک کے کئی مختلف جانور ملاحظہ کر سکتے ہیں بشمول ریکونز، مرغیاں اور سرخ ہرن۔

شمالی جٹ لینڈ کے دیہاتی علاقے میں

شمالی جٹ لینڈ میں، آپ Røverknolden کو آزما سکتے ہیں جو سکینڈینیویا میں بہترین قدرتی پلے گراؤنڈ ہے یا پھر Skagen کے دنیا بھر میں مشہور دھوپ والے خوبصورت ساحلوں پر کھیل سکتے ہیں۔

Røverknolden Rold Forest میں ایک قدرتی پلے گراؤنڈ ہے جہاں آپ تھمبلینا کے قدموں کے نشانات کو فالو کر سکتے ہیں یا پھر غالباً ڈاکوؤں سے مل سکتے ہیں یا مکڑی کے جال پر چل سکتے ہیں۔

Skagen میں Grenen سے آپ ٹریکٹر کے ذریعے کھینچی جانے والی بس Sandormen میں سفر کر سکتے ہیں۔

مغربی جٹ لینڈ

Thy National Park میں، آپ ڈنمارک کے سب سے بڑے جنگلی دیہاتی علاقے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
بڑے بڑے مٹی ٹیلوں کے درمیان دریافت کرنے کے مشنز پر جائیں، شمالی سمندر میں تیراکی کریں یا قدرتی پلے گراؤنڈز میں کھیلیں۔

Ringkøbing کے Naturkraft ایڈوینچر سینٹر میں آپ ساتھ مل کر دلچسپ سرگرمیاں آزما سکتے ہیں اور اس بارے میں جان سکتے ہیں کہ قدرت کی قوتیں ہمیں کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

Thyborøn کے Jyllandsakvariet میں پورے سال برف کے آرٹ کی خصوصی نمائش لگتی ہے۔
بچوں کے لیے دوستانہ ایکوئیریمز بھی ہیں۔

وسط جٹ لینڈ

Vejle کے At Økolariet میں آپ استحکام اور سائنس کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں یا اپنے لحاظ سے موزوں قدرتی ایونٹ تلاش کر سکتے ہیں۔

Moesgaard Museum قدرتی طور پر خوبصورت علاقے میں واقع ہے جہاں آپ ساتھ مل کر پچھلی کئی نسلوں تک کی تاریخ دریافت کر سکتے ہیں۔

Randers Regnskov ایک ٹروپیکل چڑیا گھر ہے جہاں آپ مرطوم موسم میں سیر کر سکتے ہیں اور شوخ رنگوں والے ٹروپیکل جانور اور پودے دیکھ سکتے ہیں۔

وسط جٹ لینڈ کے دیہاتی علاقے میں

جٹ لینڈ کے وسط میں، آپ کو کئی مختلف دلکش چیزیں ملیں گی جو سرگرمیوں اور قدرت کو دریافت کرنے پر فوکس کرتی ہیں۔

Gammel Estrup Manor Museum میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایسی فیملی کے لیے زندگی کیسی ہوتی تھی جس کی ملکیت میں علاقہ اور ملازمین ہوتے تھے نیز آپ میوزیم کے خوبصورت گارڈنز اور گراؤنڈز میں جا سکتے ہیں۔

The Green Museum والد حضرات اور بچوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔
یہ شکار، جنگلاتیات، زراعت اور غذا کے لیے ڈنمارک کا قومی میوزیم ہے۔

آرہس کے Natural History Museum میں آپ قدرتی دنیا کے بارے میں بہت ساری چیزیں دریافت کریں گے۔
یہاں آپ خوبصورت مناظر والے پس منظروں کے ساتھ ماضی اور دور حاضر کے 2000 سے زائد جانور دیکھ سکتے ہیں۔

جنوبی جٹ لینڈ کے قدرتی نعمت خانے میں

جنوبی جٹ لینڈ میں آپ کستورا مچھلیاں تلاش کر سکتے ہیں یا خوبصورت ترین جنگلات دریافت کر سکتے ہیں جہاں آپ جنگلی جڑی بوٹیاں خود بھی اکٹھی کر سکتے ہیں۔

جنوبی جٹ لینڈ

Danfoss Universe ایک ایڈوینچر پارک ہے جہاں جا کر آپ کو بہت زیادہ خوشی ہوگی اور آپ ساتھ مل کر شاندار سائنس اور تجربات سے خوب محظوظ ہوں گے۔

Wadden Sea National Park میں آپ پیدل سیر پر جا سکتے ہیں، سیل مچھلیوں کو دیکھ سکتے ہیں، کستورا مچھلیاں تلاش کر سکتے ہیں یا ہزاروں اسٹارلنگز کا ‘سیاہ سورج’ والا جھنڈ دیکھ سکتے ہیں۔

Sønderborg کے قریب Gråsten جنگلات میں آپ ڈنمارک کے خوبصورت ترین جنگلات میں پیدل سیر کر سکتے ہیں نیز راستے میں کیمپ فائر اور پکنک ہٹس کی سائٹس پر قیام کر سکتے ہیں۔