باپ بننے کی تیاری کریں


باپ بننے کے لیے تیاری کرنے کا طریقہ

اگر آپ باپ بننے والے ہیں تو ایسی کئی چیزیں ہیں جن کے بارے میں ممکنہ طور پر سوچنا چاہیں گے۔
باپ بننا آپ کی زندگی پر کس طرح اثر انداز ہوگا؟
آپ کے پارٹنر کے ساتھ رشتے اور روزمرہ کی زندگی میں اس سے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟
پدریت کی چھٹی اور کام کے حوالے سے سوچیں؟

باپ بننا کوئی ایسی چیز نہیں جس کے حوالے سے آپ مکمل طور پر تیاری کر پائیں لیکن آپ اپنے نئے کردار کی تیار کرنے کے حوالے سے کافی کچھ کر سکتے ہیں۔

ہونے والے والڈ حضرات کے لیے کچھ اچھے مشورے:

1) حمل میں جلد دلچسپی لیں۔

2) باپ بننے کے بارے میں دوسروں سے بات کریں۔

3) اس بارے میں سوچیں کہ آپ کس قسم کے باپ بننا چاہتے ہیں۔

ہونے والے باپ کے طور پر آپ ان سوالات کے بارے میں خود سوچنا اور دوسروں سے ان کے متعلق بات چیت کرنے کو کافی کارآمد پائیں گے:

  • آپ کس قسم کے باپ بننا چاہتے ہیں؟
  • آپ کے اپنے والد کس طرح کے تھے – اور کیا آپ ان کی طرح بننا چاہتے ہیں یا مختلف؟
  • آپ اپنا اور اپنے بچے کا رشتہ کس طرح کا بنانا چاہتے ہیں؟
  • آپ اس وقت سب سے زیادہ کس متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔
  • آپ باپ کے طور پر کیا توقع کر رہے ہیں؟
  • اپنے آپ کو اپنے مستقبل کے بچے کے ساتھ کسی صورتحال میں تصویر کرنے کی کوشش کریں – آپ کیا کر رہے ہیں؟
    آپ کیا کریں گے؟
    آپ اس بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں اور کیا سوچتے ہیں؟
  • آپ کے دفتر پر نئے والد حضرات اور چھوٹے بچوں والے والد حضرات سے متعلق کیا ‘طریقہ کار’ ہے اور آپ اپنے دفتر سے کیا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ پدریت کی چھٹی پر جا رہے ہیں؟
    کتنے عرصے کے لیے؟

اس کے بارے میں جلد سوچنا شروع کریں

جبکہ حمل کا سارا جسمانی حصہ آپ کے پارٹنر کے ساتھ پیش آتا ہے، پھر بھی مرد کے طور پر آپ کے لیے پراسیس میں شروع سے شامل ہونا ممکن ہے۔
ہونے والے باپ کے طور پر آپ جتنا حصہ لیتے ہیں – مشاورت، خریداری اور حمل اور پیدائش سے متعلق دیگر چیزوں میں – اتنی ہی بصیرتیں آپ حاصل کرتے ہیں اور باپ کے طور پر آپ کا کردار اتنا ہی اہم ہوگا۔
مجموعی طور پر، اس کا مطلب ہے کہ بچے کے ساتھ آپ کے رشتے میں زیادہ جنسی برابری ہوگی۔

مرد کے طور پر، آپ کی پارٹنر کے حمل کے دوران آپ کی ضروریات نظر انداز ہو سکتی ہیں۔
اسی لیے آپ کا ہونے والے باپ کے طور پر دلچسپی لینا آپ کے لیے ضروری ہے۔
اپنے خیالات، آئیڈیاز اور پریشانیاں شیئر کریں۔
آپ دونوں ایک جوڑے کے طور پر ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے اور پرورش کے کام کے حوالے سے مل کر کام کر کے بہت کچھ حاصل کریں گے۔

ہو سکتا ہے آپ دوسرے مردوں سے باپ بننے کے حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں بات کرنا چاہیں۔
آپ کو بہت سے کارآمد مشورے مل سکتے ہیں، ان سے بھی جن کے بچے ہیں اور ان سے بھی جن کے بچے نہیں ہیں۔