اپنے بچے کے ساتھ سرگرمیاں کر کے آپ کو باپ کے طور پر کیا ملتا ہے
مل کر چیزیں کرنا آپ اور آپ کے بچے دونوں کے لیے مفید ہے۔
اس سے آپ کا تعلق اور وابستگی نیز آپ کی بچے کی نشو نما اور صحت و تندرستی کو تقویت ملتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ...
ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جب تک آپ اپنے بچے کے ساتھ ہیں، اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے بچے کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔
ایسی سرگرمیاں جو بالغان کو معمولی لگتی ہیں بچے کے لیے کافی مزیدار ہو سکتی ہیں جس نے انہیں پہلے کبھی نہ آزمایا ہے۔
ٹرین پر سفر، جنگل میں چہل قدمی، باغ میں ٹینٹ میں سونا، ستارے دیکھنا اور دریافت کرنا کچھ ایسی چیزوں کی مثالیں ہیں کہ اپنے بچے کو ایڈونچر کا احساس دینے کے لیے آپ کو کتنی کم کوشش کی ضرورت ہے۔
باپ کے ساتھ سرگرمیاں بچے کے لیے اچھی کیوں ہیں
1) فعال ورزش پرسکون ہونے اور رات کو بہتر نیند لینے میں آپ کے بچے کی مدد کرتی ہے۔
2) اس سے آپ کے بچے میں موٹر صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔
کسی بھی ایسی چیز کا مثبت اثر ہوتا ہے جو بس سیدھا آگے چلنے سے مختلف ہو۔
مثال کے طور پر، چڑھنے والے فریمز پر چڑھنا، پہاڑیوں یا ریت کے ٹیلوں پر چڑھنا، کنکر والے راستوں سے دور جنگلات میں چہل قدمی کے لیے جانا یا اسپورٹس کھیلنا۔
3 ) جب آپ مل کر چیزیں کرتے ہیں، ان کے بارے میں بات کرتے ہیں اور اپنی دریافتوں اور راستے میں نظر آنے والی چیزوں سے متعلق الفاظ تلاش کرتے ہیں تو اس سے آپ کے بچے کی زبان کی ڈویلپمنٹ میں مدد ملتی ہے۔
4) کچھ نیا کرنے سے بچے کو متجسس اور تخلیقی، خوش تدبیر بننے اور نئی دوستیاں کرنے اور زندگی میں خوشگوار دلچسپی لینے میں مدد ملے گی۔
5 ) باپ کے ساتھ معیاری وقت آپ کے رشتے کو استوار اور مضبوط کرتا ہے۔
6 ) اگر بہن بھائی ہیں تو باپ کے ساتھ اکیلے کچھ کرنا اور اس کی غیر منقسم توجہ حاصل کرنا آپ کے بچے کے لیے مثبت ہو سکتا ہے۔
آپ کے بچے کے ساتھ سرگرمیاں آپ کے لیے اچھی کیوں ہیں
7 ) اپنے بچے کے ساتھ ایک مضبوط، قربت والا رشتہ آپ کو روزمرہ کی زندگی سے زیادہ لطف اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔
8 ) اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنے، ہنسنے اور ان کے ساتھ نئی چیزیں آزمانے اور ان کی نظر سے دنیا کو دیکھنے سے آپ کو بھی خوشی ملے گی۔
9) یہ آپ کے تعلق میں ایک سرمایہ کاری ہے جو آپ کر سکتے ہیں اور بچپن سے لے کر جوانی تک اس تعلق کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
10 ) یہ اپنے بچے کو ایسی کچھ چیزیں دکھانے کا بہترین موقع ہے جن میں آپ کو دلچسپی ہے۔
موسیقی سننے، گاڑی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے، بورڈ گیمز کھیلنے، ڈرائنگ اور پینٹنگ کرنے اور اسپورٹس دیکھنے یا خود کھیلنے جیسی چیزیں۔
آپ کا اپنا جوش و خروش آپ کے بچے میں جھلکے گا اور اگر آپ خوش قسمت ہوئے تو آنے والے سالوں میں یہ آپ دونوں کی مشترکہ دلچسپی ہوگی۔