باپ کے طور پر آپ کا نیا کردار


آپ کس قسم کے باپ بننا چاہتے ہیں؟

اب آپ ایک چھوٹے بچے کے والد ہیں اور اپنے بچے کی زندگی کے اہم ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔
آپ کیا کہتے اور کرتے ہیں وہ اس چھوٹے سے نئے شخص پر زندگی بھر کے لیے اثر انداز ہوگا۔
اس صفحہ پر آپ والد کے طور پر اپنے نئے کردار کو نبھانے اور مستقبل میں آپ جس طرح کے والد بننا چاہتے ہیں اس کے طریقے سے متعلق مشورہ تلاش کر سکتے ہیں۔

ایک اچھا باپ - مگر کس طرح؟

ذیل میں موجود سوالات کے جواب خود یا اپنے پارٹنر کے ساتھ دینے کی کوشش کریں:

  • میں اپنے بچوں میں کون سی اقدار منتقل کرنا چاہتا ہوں؟
  • کیا میں اپنے والد کے چیزوں کو کرنے کے طریقے میں کچھ کارآمد تلاش کر سکتا ہوں؟
  • کیا میرے والدین نے مجھے ایسا کچھ سکھایا جو میں آگے منتقل کرنا چاہتا ہوں؟
  • کیا میرے بچپن سے متعلق ایسی کوئی چیز ہے جو میں اپنے بچوں کے ساتھ دہرانہ نہیں چاہتا؟
  • کیا کچھ ایسا ہے جو مجھے جاننے کی ضرورت ہے یا کوئی آلات جو میں استعمال کر سکتا ہوں؟
  • یہاں سے آگے بڑھنے میں کون میری مدد کر سکتا ہے؟

دوسروں سے ترغیب حاصل کریں

کئی والد حضرات قدرتی طور پر اپنے بچوں کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بننا چاہتے ہیں – خیال رکھنے والے، دلچسپی رکھنے والے اور عمومی طور پر اپنے بچے سے قریب۔
کئی مرد اپنے والد حضرات سے اثر لیتے ہیں۔
ایک اچھے باپ کا سایہ ہونا اور اپنے بچپن کے حصے کے طور پر اس سے متعلق اچھی یادیں ہونا اکثر حوصلہ افزا ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کے اپنے والد کے کردار کے حوالے سے منفی یادیں ہو سکتی ہیں اور ہو سکتا ہے وہ چیزیں مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہوں۔

اگر آپ کو اپنے والد کے علاوہ کسی اور سے ترغیب درکار ہو تو دوستوں یا خاندان میں دوسروں والد حضرات کی طرف دیکھنا اچھا آئیڈیا ہو سکتا ہے۔
ہو سکتا ہے آپ اپنے والد سے ان اسباب سے متعلق بھی بات کر پائیں جو ان کے اس قسم کے باپ ہونے کے پیچھے کار فرما تھیں اور چیزوں کی وضاحت کروا سکیں اور بہتر طور پر سمجھ پائیں۔

والدہ اور والد ایک جیسی چیزیں کر سکتے ہیں

ماضی میں یہ رائج تھا کہ والدہ قدرتی طور پر نگہداشت فراہم کرتی ہے اور والد کا مرکزی حصہ اس کی معاونت کرنا ہے۔
آج ہم جانتے ہیں کہ بچے کے حوالے سے ماں اور باپ دونوں ایک جیسے کام کر سکتے ہیں اور یہ کہ دونوں والدین بچے کے ساتھ ایک گہرا تعلق استوار کر سکتے ہیں۔
باپ کے طور پر آپ کے بچے کا آپ سے تعلق اس وقت کا نتیجہ ہے جو آپ اپنے بچے کے ساتھ گزارتے ہیں اور یہ کہ آپ دونوں میں کس قسم کا رابطہ ہے۔

باپ کے طور پر، آپ اس بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ آیا باپ کے طور پر آپ کا کردار اور آپ اپنے بچے کے ساتھ اور اس کے لیے جو کچھ کرتے ہیں وہ آپ کے لیے کام کر رہا ہے۔
مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے آپ چاہیں کہ آپ کا بچہ سکون لینے کے لیے آپ کے پاس آئے یا پھر آپ اور آپ کی پارٹنر دونوں ہی بچوں کو گلے لگا سکتے ہیں۔
اگر آپ اس بارے میں پُر یقین نہیں ہیں کہ اسے کیسے کامیاب بنانا ہے تو اپنے ہیلتھ وزٹر، دیگر والد حضرات یا اپنے بچے کے ڈے کیئر سینٹر پر موجود نرسری سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کو شاید یہ بھی پتا چلے کہ بچے کے ساتھ آپ اور آپ کی پارٹنر کا کردار وقت کے ساتھ تبدیل ہو گا۔
مثال کے طور پر، اس میں کافی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں کہ آپ کے بچے کو ڈے کیئر سے/پر کون پک/ڈراپ کرے گا یا اگر آپ میں سے کوئی کسی وقت کام پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے تو بچے کے ساتھ زیادہ وقت کون گزارے گا۔

تو اس بارے میں سوچیں کے آپ والد کے طور پر کس طرح کے بننا چاہتے ہیں۔
ترغیب کو استعمال کریں اور باپ بننے کے حوالے سے اپنے پارٹنر اور دوسرے لوگوں سے بات کریں۔