پیدائش کی تیاری


پیدائش اور باپ بننے کے لیے تیاری کرنے کا طریقہ

اپنی پارٹنر کے ساتھ حمل سے متعلق کلاسز لینا ایک بہت اچھا آئیڈیا ہے تاکہ آپ مل کر پیدائش کے تجربے کے لیے تیار ہو سکیں اور اس پراسیس اور پیدائش سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں۔

پیدائش کی تیاری کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر، آپ حمل سے متعلق کلاسز کے لیے کسی دایہ کے پاس یا ہسپتال جا سکتے ہیں جہاں آپ کو پیدائش کو بارے میں بہت کچھ جاننے کو ملے گا۔
حمل سے متعلق نگہداشت میں اپنے ڈاکٹر اور دایہ کے ساتھ حمل سے متعلق مشاورت میں شامل ہونا یا ہیلتھ وزٹر کی جانب سے حمل سے متعلق وزٹ کروانا بھی شامل ہے۔
آخر میں مگر اہم، پیدائش سے تیاری آپ کی اپنی تیاری بھی ہے کہ آپ پیدائش کا پراسیس کیسا رکھنا چاہتے ہیں۔

حمل سے متعلق کلاسز لینے سے آپ کو کیا ملے گا

اگرچہ آپ کی پارٹنر حاملہ ہیں آپ نہیں لیکن قبل از ولادت کلاس میں شرکت کر کے آپ کافی کچھ جان سکتے ہیں۔
آپ ہر نئی چیز کا ٹریک رکھ سکتے ہیں، بچے اور پیدائش کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور آپ حمل کے دوران اہم فیصلے لینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

حمل سے متعلق کلاسز میں شرکت کرنے والے والد حضرات کی بڑی تعداد بعد میں یہ کہتی ہے کہ ان کا شرکت کرنا اچھی چیز تھی۔
بعض اوقات یہ شامل ہونے کی ایک کوشش ہوتی ہے مگر عموماً اس کا فائدہ ہوتا ہے۔
حمل سے متعلق کلاسز میں شرکت کرنا آپ کو اس آئیڈیا سے مانوس کرتا ہے کہ آپ ایک نئے بچے کے والد بننے والے ہیں اور یہ کہ آپ کی زندگی میں کچھ کافی بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔

#تجویز

باپ کے طور پر، آپ پیدائش کی تیاری کے سیشنز میں قدرتی طور پر سوالات پوچھ سکتے ہیں اور ان چیزوں سے متعلق جوابات حاصل کر سکتے ہیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔

پیدئش سے قبل غور کرنے لائق چیزٰیں

پیدائش سے متعلق تیاری کرنے کا ایک بڑا حصہ اس متعلق ہے کہ آپ اور آپ کی پارٹنر اپنے حمل اور پیدائش کا نظم کس طرح کرنا چاہتے ہیں۔
یہ آپ اور آپ کی پارٹنر کے غور کرنے کے لیے کچھ تجاویز ہیں۔

ڈاکٹر، دایہ اور ہسپتال کے وزٹس پر

  • کیا آپ الٹراساؤنڈز، ڈاکٹر اور دایہ سے ملنے اور حمل سے متعلق کلاسز لینے کے لیے ساتھ آنا چاہتے ہیں؟
  • ان مختلف جگہوں پر آپ کس متعلق جاننا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ اپنے بچے کی جنس معلوم کرنا چاہتے ہیں؟

لیبر کے دوران

  • لیبر کے دوران آپ کیا کریں گے (تصاویر لینا، بچے کو اٹھانا، حبلِ سُرّی کو کاٹنا وغیرہ)؟
  • آپ دایہ سے کیا کام لینا چاہتے ہیں اور اسے وہاں کتنا موجود ہونا چاہیے؟
  • جب آپ کی پارنٹر شدید درد میں ہوگی تو آپ کیسے سنبھالیں گے؟
  • کیا آپ یا آپ کی پارٹنر کو بچہ جنم دینے سے متعلق کوئی ڈر ہے؟
  • کیا آپ پوری لیبر کے دوران اپنی پارٹنر کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اگر آپ چاہیں تو کیا جانا ٹھیک ہے؟
  • کیا آپ چاہتے ہیں کہ پیدائش کے وقت کوئی اور موجود ہو؟

بعد از پیدائش

  • کیا آپ پیدائش کے بعد ہسپتال میں رہنا چاہیں گے (اگر ممکن ہو)؟
  • وہاں پر بطور باپ آپ کا کیا کردار ہے؟
  • اگر آپ وہاں نہیں ہو سکتے یا نہیں ہونا چاہتے تو آپ اپنی پارٹنر اور بچے کے ہسپتال میں ہوتے ہوئے گھر پر کیا کر سکتے ہیں؟
  • کیا آپ پیدائش کے فوراً بعد تنہا رہنا چاہیں گے یا ملاقاتی چاہیں گے؟
  • پیدائش کے بعد آپ کو سب سے پہلے کسے کال کرنی چاہیے؟

اور بھی مزید کئی سوال ہوں گے، اور اپنے ڈاکٹر، دایہ یا ہیلتھ وزٹر سے بات کرنے کے بعد سوالات کو لکھ لینا ایک اچھا آئیڈیا ہو سکتا ہے۔